کوہاٹ: پولیس موبائل پر دہشت گرد حملہ، شہداء کی تعداد 6 ہوگئی۔
کوہاٹ کے نواحی علاقے شکردرہ روڈ پر پولیس موبائل کو دہشتگردوں نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اسدمحمود سمیت 6 اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیے: کرک: بہادر خیل میں زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی
ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق حملہ فائرنگ کی صورت میں کیا گیا جس سے متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔بعد ازاں تصدیق کی گئی کہ شہداء میں ڈی ایس پی اسدمحمود بھی شامل ہیں۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
حملے کے بعد دہشتگرد پولیس موبائل کو آگ لگا کر فرار ہو گئے، جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
