ضلع شانگلہ کے علاقے کابلگرام میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جھڑپ کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دو حملہ آوروں کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بنوں: تھانہ میریان کے سامنے دھماکہ، بچے سمیت 2 افراد جاں بحق، 16 زخمی
ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور مزید نفری طلب کر لی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔
شہید اہلکاروں کی میتیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
