بنوں کے علاقے تھانہ میریان پولیس سٹیشن کے سامنے دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر بنوں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی اضافی نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچا دی گئی تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے اور سرچ آپریشن شروع کیا جا سکے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت اور ممکنہ محرکات کا تعین کیا جا رہا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔مزید تحقیقات کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔
