خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع  ٹانک میں دہشت گردی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کوٹ والی نہر کے علاقے، گومل پولیس اسٹیشن کے قریب پولیس کی ایک گاڑی کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت پانچ پولیس اہلکار شہید ہوئیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

 

پولیس کے مطابق پولیس کی بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں دھماکہ ہوگیا۔ اس واقعے میں ایس ایچ او اسحاق خان سمیت شیر اسلم، مجید، اسد علی، حضرت علی اور احسان اللہ شہید ہوگئے۔

 

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ زخمیوں اور شہداء کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔