محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ضلع چترال (بالائی و زیریں)، بالائی دیر اور ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر بارش جبکہ بلند پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

 

دوسری جانب صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں صبح سویرے اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا خدشہ ہے۔ خاص طور پر موٹر وے ایم ون (M-1)، نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر حدِ نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بعض بالائی اور میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں کہرا پڑنے کا امکان ہے، جس سے مراد ہوا میں نمی کی ہلکی تہہ ہے جو دیکھنے کی صلاحیت کو کم کر دیتی ہے اور ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ شہریوں اور ڈرائیور حضرات کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔