بلغاریہ کی نابینا نجومی بابا وانگا کی پیشگوئیوں کی باتیں سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کر رہی ہیں، جن کے مطابق 2026 کے اوائل میں مشرق سے شروع ہونے والی ایک ’عظیم جنگ‘ ہو سکتی ہے۔

 

 وانگا 1996 میں انتقال کر گئی تھیں، مگر ان کی سالانہ پیشگوئیوں کے مداح ان کے دعووں کو موجودہ عالمی حالات سے جوڑ رہے ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیے: ایران کا امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے باضابطہ مؤقف سامنے آگیا

 

امریکا اور اسرائیل نے ہفتہ، 28 فروری کو ایران پر حملے کیے، جس میں کئی اہم شخصیات شہید ہو گئیں، اور ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ سوشل میڈیا صارفین اس تنازعے کو وانگا کی پیشگوئی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

 

بعض دعووں کے مطابق یہ تنازع یورپ سمیت مغربی دنیا کو سب سے زیادہ متاثر کر سکتا ہے، اور اس کے نتیجے میں معاشی اور سماجی چیلنجز پیدا ہو سکتے ہیں۔ مزید کہا جاتا ہے کہ روس اس دوران ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ابھرے گا، جو بین الاقوامی اثر و رسوخ کے توازن کو بدل سکتا ہے۔

 

تاہم ماہرین کی رائے میں یہ تمام پیشگوئیاں عوامی روایت اور سوشل میڈیا مباحث کا حصہ ہیں، جن کی آزادانہ طور پر تصدیق ممکن نہیں۔