پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

 

یہ بھی پڑھیے: پاک — افغان سرحدی کشیدگی: سابقہ قبائلی اضلاع کے متعدد تعلیمی ادارے بند

 

فی تولہ سونا 13,300 روپے مہنگا ہو کر 563,862 روپے تک پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 11,402 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ 483,420 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 443,151 روپے تک جا پہنچی ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 133 ڈالر اضافے کے بعد 5,411 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔