کرک میں ضلع بھر کے ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ہے۔ ڈاکٹر مہوش قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے باوجود ڈاکٹرز نے احتجاج ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے: انسانی سمگلنگ کا اصلی شکار کون بنتا ہے؟

 

ان کا مطالبہ ہے کہ کیس دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا جائے، ڈاکٹرز کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے اور ڈاکٹر مہوش کو شہید قرار دیا جائے۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ دیگر مطالبات کی منظوری کے بغیر ہڑتال جاری رہے گی۔

 

وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے یقین دلایا کہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔