خیبر پختونخوا میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی پولیو لیبارٹری نے صوبے میں پولیو کے نئے کیس کی تصدیق کر دی ہے، جس کی تصدیق محکمہ صحت نے بھی کی ہے۔

 

محکمہ صحت کے مطابق یہ کیس ضلع شمالی وزیرستان کی یونین کونسل سپین وام سے رپورٹ ہوا ہے، جہاں چار ماہ کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیس گزشتہ برس دسمبر میں پولیو لیبارٹری کو رپورٹ کیا گیا تھا۔

 

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ سال شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہونے والا یہ پانچواں پولیو کیس ہے۔ اس نئے کیس کے بعد سال 2025 کے دوران خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 20 ہو گئی ہے۔ 

 

اعداد و شمار کے مطابق شمالی وزیرستان سے پانچ، لکی مروت اور ٹانک سے چار چار، ضلع بنوں سے تین، تورغر سے دو جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہستان لوئر سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔ جبکہ پورے ملک میں پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 31 ہو گئی۔

 

دوسری جانب این ای سی او ترجمان نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم 2 سے 8 فروری تک پورے ملک میں چلائی جائے گی۔