ملک میں سونے کی قیمتوں نے نئی بلند ترین سطح چھو لی ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹ میں اضافہ ہونے کے سبب سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے تک جا پہنچی ہے۔

 

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے زیورات کے خریداروں اور عام صارفین میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور معاشی غیر یقینی صورتحال اس اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔

 

سونے، اسٹاک مارکیٹ یا پلاٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے 2025 میں سب سے زیادہ فائدہ کس نے حاصل کیا، یہ بحث بھی جاری ہے۔