خیبرپختونخوا میں سپیشلائزڈ/یونیک نمبر پلیٹس کے اجرا کے منفرد منصوبے پر اہم اجلاس صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخرِجہان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

 

اجلاس کے دوران یونیک نمبر پلیٹس منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا اور صوبے میں مخصوص ناموں اور شناخت پر گایوں کی  نمبر پلیٹس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت شہریوں کو اپنی پسند کے نام اور شناخت پر نمبر پلیٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یونیک نمبر پلیٹس منصوبے کے لیے آن لائن سسٹم جلد فعال کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

آئی ٹی بورڈ کی جانب سے منصوبے کی پیش رفت پر صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی۔ یونیک نمبر پلیٹس منصوبہ پرسنلائزڈ نمبرز کے بعد محکمہ ایکسائز کا دوسرا بڑا منفرد اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

 

منصوبے کے باقاعدہ آغاز کے بعد نئی اور زیر استعمال گاڑیوں کے لیے پرسنلائزڈ اور یونیک نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی۔