لکی مروت کے علاقے شادی خیل بیٹنی میں پولیس موبائل دوران گشت دھماکے کا نشانہ بن گئی۔ اس واقعے میں چھ اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ مین روڈ شادی خیل سے مستی خیل بیٹنی کے درمیان پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیے: لنڈی کوتل میں خواتین سڑکوں پر، بی آئی ایس پی سنٹر کی بندش پر شدید احتجاج
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشنز شروع کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
شہداء میں ایس ایچاو صدر اعظم، کانسٹیبل شاہ بہرام (ڈرائیور)، کانسٹیبل شاہ خالد، کانسٹیبل حاجی محمد، کانسٹیبل گل زادہ اور کانسٹیبل سخی زادہ شامل ہیں، جبکہ زخمی اہلکار کانسٹیبل انصاف الدین ہیں۔
