خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں نامعلوم افراد نے سینئر صحافی اور چکدرہ پریس کلب کے چیئرمین محمد اسرار پر حملہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے محمد اسرار کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔
زخمی صحافی کو فوری طور پر علاج کے لیے چکدرہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
واقعے کے بعد صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
دوسری جانب صحافی برادری نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ محمد اسرار پر حملہ کرنے والے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
انہو نے کہا کہ صحافیوں پر حملے آزادی صحافت پر حملہ ہیں، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ذمہ داروں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لائیں۔ ساتھ ہی محمد اسرار کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی ہے۔
