باجوڑ میں منشیات کے الزام میں 34 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق معطل اہلکار منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ ملوث پائے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق معطل پولیس اہلکاروں کی سرگرمیوں پر طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی، جس کے بعد شواہد سامنے آنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ آفیسر (ڈی ایچ او) باجوڑ نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ان کے مطابق تمام 34 اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے اس سے پہلے بھی منشیات فروشوں سے پیسے لینے کے الزام پر 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔
