خیبرپختونخوا حکومت نے سکول لیڈرز کی دوبارہ کنٹریکٹ بنیادوں پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔صوبائی کابینہ کے 44ویں اجلاس کے منٹس کے مطابق مجموعی طور پر 1,144 سکول لیڈرز کو تین سالہ نئے کنٹریکٹس پر بحال کیا گیا ہے۔

 

مراسلے کے مطابق تمام سکول لیڈرز کی دوبارہ تقرری کنٹریکٹ ایمپلائمنٹ پالیسی 2002ء کے تحت کی جائے گی۔

 

 کارکردگی جانچ کے عمل میں 1,144 سکول لیڈرز کو تسلی بخش قرار دیا گیا، جبکہ 14 سکول لیڈرز ناقص کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ تعیناتی سے محروم رہے۔

 

حکومتی مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کنٹریکٹ بنیادوں پر کام کرنے والے ملازمین کو اس دوبارہ تعیناتی کی بنیاد پر مستقل ملازمت کا کوئی حق حاصل نہیں ہوگا۔

 

صوبائی کابینہ نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کو فیصلے پر فوری عملدرآمد اور اس ضمن میں عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔