نئے سال کے پہلے دن سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 2,400 روپے سستا ہو گیا۔ 

 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اب فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 562 روپے کا ہو گیا ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,058 روپے کی کمی ہوئی اور یہ 3 لاکھ 89 ہزار 713 روپے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران فی تولہ سونا مجموعی طور پر 21,100 روپے سستا ہو چکا ہے۔

 

دوسری جانب سونے کی عالمی مارکیٹ میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں ایک اونس سونا 24 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4,322 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔