ترجمان محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے مطابق چترال کے علاقے گہریت گولین کمیونٹی گیم ریزرو میں روسی شہری آندرے زائیکا نے غیر برآمدی ٹرافی پرمٹ کے تحت کشمیری مارخور کا شکار کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مارخور کے سینگوں کی لمبائی 41 انچ ریکارڈ کی گئی، جو جانور کی پختہ عمر اور علاقے میں جنگلی حیات کے مؤثر تحفظ کی علامت ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں پہلی بار ہمالین گورال کی سرکاری اور غیر برآمدی ٹرافی ہنٹنگ کی گئی، جس میں ایک امریکی شہری نے شکار کیا۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق گورال ٹرافی ہنٹنگ کا فیصلہ فروری 2025 میں کیا گیا تھا اور یہ منصوبہ مقامی آبادی کے تعاون سے چلایا جا رہا ہے، تاکہ غیر قانونی شکار میں کمی آئے اور مقامی لوگوں کو فائدہ مل سکے۔
