طورخم بارڈر پر افغانستان کے لیے امدادی خوراک کے 8 کنٹینرز اب تک کھڑے ہیں۔ یہ امداد ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت بھیجی جا رہی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق افغانستان کی جانب سے ابھی تک ان کنٹینرز کو داخلے کی اجازت نہیں ملی، جس کی وجہ سے امدادی سامان کی ترسیل میں تاخیر ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نہ ملنے سے خوراک کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ بارڈر پر کھڑی گاڑیوں کے باعث ٹرانسپورٹرز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق اجازت ملتے ہی امدادی سامان افغانستان منتقل کر دیا جائے گا، تاہم اب تک اس حوالے سے کوئی حتمی پیش رفت نہیں ہوئی۔