باجوڑ میں منشیات فروشوں سے پیسے لینے کے الزام پر 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق معطل اہلکار منشیات فروشوں سے رقم وصول کرنے میں ملوث پائے گئے، جن پر طویل عرصے سے خفیہ نگرانی کی جا رہی تھی۔
ڈی پی او نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ڈی ایس پی نعمت خان کو بھی منشیات فروشوں کے ساتھ مبینہ روابط پر برطرف کیا گیا تھا۔
باجوڑ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشنز باقاعدگی سے جاری ہیں، جب کہ اس سلسلے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
