محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم، وزیرستان اور بنوں میں بارش اور برفباری کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور شیخوپورہ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔ اسی طرح ساہیوال، فیصل آباد، شورکوٹ، ملتان، کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور اور رحیم یار خان میں دھند رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے علاقوں دادو، بینظیرآباد، قمبر شہداد کوٹ، نوشہرو فیروز اور جام شورو میں بارش کی توقع ہے، جبکہ سکھر، روہڑی، شکارپور، کشمور اور موہنجوداڑو میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو خراب موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
