ملاکنڈ، صوابی سے سوات جاتے ہوئے، سوات موٹروے پل چوکی ٹول پلازہ کے قریب ایک مسافر فلائنگ کوچ (بکسہ) حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

تمام زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی ہدایت پر پانچ شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے سوات ریفر کر دیا گیا۔

 

ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے ترجمان کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیموں کے ساتھ ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم، ڈیزاسٹر وہیکل اور متعدد ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔