عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس 4 ہزار 510 ڈالر ہو گئی ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کا فی تولہ نرخ 500 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 73 ہزار 362 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 831 روپے ہو گئی ہے۔

 

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 3.6 فیصد اضافے کے بعد چاندی کی قیمت فی اونس 75.14 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔