ملک میں سونے کی قیمت نے نئی تاریخ رقم کر دی ہے اور سونا ملکی و بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 6 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 362 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 315 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 400 روپے مقرر کی گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 400 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
