ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 562 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 315 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 88 ہزار 856 روپے ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 27 ڈالر اضافے کے ساتھ 4,312 ڈالر ہو گیا ہے۔

 

یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ دنوں 24 کیرٹ سونا 4 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے میں فروخت ہوا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے تھا۔