ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 50 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 429 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 86 ہزار 541 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

 

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر کم ہو کر 4,285 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 2,600 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 2,229 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے پر پہنچ گئی تھی۔

 

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 68 روپے مہنگی ہو کر 6,532 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔