افغان مہاجرین کو رضاکارانہ واپسی پر ضلعی انتظامیہ، صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائیڈ لائنز کے مطابق تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں ٹرانسپورٹ، میڈیکل کیمپ اور بایومیٹرک تصدیق کے لیے نادرا موبائل وین شامل ہے۔

 

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ سے افغان مہاجرین کے عمائدین نے ملاقات کی، جس میں رضاکارانہ واپسی کے عمل اور تعاون پر بات کی گئی۔

 

 افغان مہاجرین کے وفد نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اپنے تحفظات دور کیے گئے۔

 

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صوبائی حکومت قومی پالیسی کے مطابق افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی کے لیے ہر ضروری اقدام کر رہی ہے۔

 

 کیمپوں میں افغان مہاجرین کی ریفیوجی حیثیت ختم ہو چکی ہے، لہٰذا کیمپوں اور رہائشی علاقوں میں مقیم افغان مہاجرین رضاکارانہ طور پر واپسی میں تعاون کریں اور جلد از جلد اپنے وطن واپس جائیں۔