انٹرنیشنل مارکیٹ کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت 2600 روپے اضافے کیساتھ 4 لاکھ 54 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2229 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 970 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا، فی تولہ چاندی 68 روپے مہنگی ہو کر 6532 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

 

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتں بڑھنے کی وجہ سے ہوا ہے، جہاں فی اونس سونا 26 ڈالر مہنگا ہو کر 4325 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

 

صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی رجحانات کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں رہے۔

 

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔