صوبائی دارالحکومت پشاورسمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کی لہر برقرار رہے گی، جبکہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں سموگ چھائی رہنے کی توقع ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، مری گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہے گا، جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، روہڑی، گھوٹکی، لاڑکانہ، موہنجو دڑو، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔
