سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی و مقامی مارکیٹ میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 207 ڈالر پر آ گیا۔
عالمی قیمت میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونا 1200 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 40 ہزار 662 روپے رہ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کمی ہوئی جس کے بعد نیا ریٹ 3 لاکھ 77 ہزار 796 روپے مقرر ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1900 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
