مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے نواحی علاقے قاسمی میں دو کمسن بچیاں زہریلے بیج کھانے سے جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق 6 سالہ انابیہ اور 4 سالہ معفارا کھیل کے دوران غلطی سے مبینہ طور پر زہریلے بیج منہ میں ڈال بیٹھیں، جس کے باعث دونوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

 

بچیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آنابیہ کو تشویش ناک حالت میں پشاور کے ہسپتال جبکہ معفارا کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا، تاہم دونوں بچیاں دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔

 

دونوں بچیاں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتی تھیں۔