ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، آج فی تولہ سونا مزید 1600 روپے مہنگا ہو گیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1372 روپے اضافے کے بعد بڑھ کر 3 لاکھ 80 ہزار 454 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس قیمت 16 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 214 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا، جب فی تولہ ریٹ 3 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 44 ہزار 462 روپے تک جا پہنچا تھا۔
