ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
سونے کے نرخ میں مسلسل کمی، دو روز میں فی تولہ قیمت 2700 روپے گر گئی Home / قومی /

سونے کے نرخ میں مسلسل کمی، دو روز میں فی تولہ قیمت 2700 روپے گر گئی

سپر ایڈمن - 04/12/2025 78
سونے کے نرخ میں مسلسل کمی، دو روز میں فی تولہ قیمت 2700 روپے گر گئی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک ہزار روپے کمی کے بعد آج بھی سونے کے نرخ مزید 1700 روپے کم ہو گئے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 41 ہزار 462 روپے پر آگیا ہے۔

 

دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1457 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 482 روپے ہوگئی۔

 

اعداد و شمار کے مطابق دو دن کے دوران سونے کی قیمت فی تولہ مجموعی طور پر 2700 روپے کم ہو چکی ہے۔

 

دوسری جانب گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد چاندی کے نرخ 6 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے تھے۔

تازہ ترین