ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
نوشہرہ: افغان مہاجر کیمپوں کو تین روز میں خالی کرنے کا حکم، انخلا نہ کرنے پر کارروائی کا اعلان Home / خیبر پختونخوا,سیاست,قومی /

نوشہرہ: افغان مہاجر کیمپوں کو تین روز میں خالی کرنے کا حکم، انخلا نہ کرنے پر کارروائی کا اعلان

سپر ایڈمن - 03/12/2025 356
نوشہرہ: افغان مہاجر کیمپوں کو تین روز میں خالی کرنے کا حکم، انخلا نہ کرنے پر کارروائی کا اعلان

نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع کے چار سابقہ افغان مہاجر کیمپوں میں مقیم مہاجرین کو تین دنوں کے اندر کیمپ خالی کرنے کا باضابطہ حکم جاری کر دیا ہے۔

 

 حکام کے مطابق اتوار سے افغان مہاجرین کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کیا جائے گا، جبکہ مقررہ مدت میں انخلا نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں گے۔

 

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عرفان اللہ محسود کے مطابق آکوڑہ خٹک کے چار ختم شدہ مہاجر کیمپوں میں رہائش پذیر خاندانوں کو اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ آنیس الرحمن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ نوٹس جاری کیے۔

 

 مسجد ملا بادام میں موجود مہاجرین کو تین روز کے اندر کیمپ خالی کرنے اور افغانستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ اس سلسلے میں تحریری سمن بھی آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔