ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
ملاکنڈ: ٹریفک حادثہ، رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم سے 5 طلبہ زخمی Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

ملاکنڈ: ٹریفک حادثہ، رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم سے 5 طلبہ زخمی

سپر ایڈمن - 03/12/2025 182
ملاکنڈ: ٹریفک حادثہ، رکشہ اور ٹریکٹر میں تصادم سے 5 طلبہ زخمی

ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ شاہین گلی کے قریب ٹریکٹر اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک رکشہ ڈرائیور سمیت پانچ سکول کے طلبہ زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کا تعلق اماندرہ سے ہے۔

 

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 16 سالہ ریحان، 18 سالہ سفیان، 25 سالہ رکشہ ڈرائیور سدیس، 8 سالہ اریبہ اور 6 سالہ شانزے شامل ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو کی میڈیکل ٹیم اور ایمبولینس فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

 

تمام زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریسکیو 1122 ترجمان کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا، اور زخمیوں کی حالت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

 

یاد رہے کہ 26 نومبر کو بھی خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اتمانزئی بائی پاس پر سکول کیری ڈبہ ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے تھے۔