ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کیا سرد موسم کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے؟ Home / قومی /

کیا سرد موسم کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے؟

سپر ایڈمن - 03/12/2025 144
کیا سرد موسم کا یہ سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے؟

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ اور درمیانی درجے کی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے وقت چند مقامات پر کہرا پڑنے کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہا، جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں شدید سردی ریکارڈ کی گئی۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض میدانی اضلاع میں دھند بھی چھائی رہی، جس سے حدِ نگاہ متاثر ہوئی۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ لہہ، زیارت اور قلات میں منفی 07 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ کوئٹہ اور گلگت میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تازہ ترین