ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو، ہزارہ ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا Home / خیبر پختونخوا,کھیل /

زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو، ہزارہ ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سپر ایڈمن - 02/12/2025 116
زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو، ہزارہ ٹیم نے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پشاور، زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کا فائنل ہزارہ نے جیت لیا۔ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں ہزارہ نے پشاور آل اسٹارز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

فائنل میں پشاور آل اسٹارز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنائے، جس کے جواب میں ہزارہ نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ ہزارہ کی جانب سے ماہ نور قیوم نے 28 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 

زلمی ویمن کرکٹ لیگ سیزن ٹو کا انعقاد پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن نے یو فون، یو این ویمن اور حکومتِ خیبر پختونخوا کے اشتراک سے پشاور میں کیا۔ سیزن ون کی کامیابی کے بعد سیزن ٹو بھی شاندار انداز میں مکمل ہوا۔

 

فائنل کے موقع پر زلمی سپر سٹار محمد حارث، پاکستان ٹیسٹ کرکٹر ساجد خان، ڈپٹی کنٹری ریپرزنٹیٹو یو این ویمن پاکستان جیکی کیتونتی، یو این ایف پی اے کے ڈاکٹر لوئے شبانہ، سیکرٹری اسپورٹس تاشفین، سیکرٹری ایجوکیشن کامران آفریدی اور پشاور زلمی کے سی او او میاں عباس لائق بھی موجود تھے۔

 

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں ہزارہ ڈیفوڈلز نے پشاور تھنڈر بولٹس کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ ہزارہ نے پہلے کھیلتے ہوئے بغیر نقصان کے 77 رنز بنائے جبکہ پشاور کی ٹیم 3 وکٹوں پر 54 رنز ہی بنا سکی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پشاور آل اسٹارز نے مالاکنڈ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

تازہ ترین