ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاکستان: نومبر میں مہنگائی مزید کم، افراط زر 6.1 فیصد ریکارڈ Home / قومی /

پاکستان: نومبر میں مہنگائی مزید کم، افراط زر 6.1 فیصد ریکارڈ

سپر ایڈمن - 02/12/2025 115
پاکستان:  نومبر میں مہنگائی مزید کم، افراط زر 6.1 فیصد ریکارڈ

 پاکستان میں نومبر 2025 کے دوران مہنگائی کی شرح معمولی کمی کے ساتھ 6.1 فیصد رہی، جو اکتوبر میں 6.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مہنگائی میں اس کمی کے باوجود شرح اب بھی گزشتہ سال کے اسی ماہ کے 4.9 فیصد سے زیادہ ہے۔

 

اعداد و شمار کے مطابق بنیادی افراط زر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد معاشی ماہرین نے شرح سود میں ممکنہ کمی کی امیدیں ایک بار پھر ظاہر کی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بنیادی مہنگائی کم ہونے سے سٹیٹ بینک کو آئندہ پالیسی میں نرم مؤقف اپنانے کا موقع مل سکتا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2026 کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران اوسط مہنگائی 5.01 فیصد رہی، جو گزشتہ سال اسی مدت کے 7.88 فیصد کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ کمی طلب میں کمی، بہتر فراہمی اور عالمی منڈی میں استحکام کے باعث ممکن ہوئی ہے۔

 

معاشی ماہرین کے مطابق اگر مہنگائی کا رحجان اسی طرح برقرار رہا تو آئندہ ماہ معاشی اشاریوں میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

تازہ ترین