رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین امدادی رقم لینے کے لیے ایک دکان میں جمع تھیں کہ اسی دوران اچانک چھت گر گئی۔
ابتدائی طور پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے 5 خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی جبکہ حادثے میں متعدد خواتین کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی گئی تھی، تاہم بعد ازاں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیے: باجوڑ: آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کو امدادی رقم کیسے ملے گی؟ ایم پی اے نثار باز نے تفصیلات بتا دیں
پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے ہر جاں بحق ہونے والی خاتون کے لواحقین کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ زخمی خاتون کے لیے 3 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی، اور یہ ادائیگیاں کل تک مکمل کر دی جائیں گی۔
حکام کے مطابق اس افسوسناک واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں گی جبکہ متعلقہ پارٹنر بینک کے نمائندگان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا گیا ہے۔
