ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن پروسیسنگ غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دی Home / بین الاقوامی /

امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن پروسیسنگ غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دی

سپر ایڈمن - 27/11/2025 178
امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن پروسیسنگ غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دی

 امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ کو غیرمعینہ مدت کے لیے معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان اس واقعے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ایک افغان شہری نے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے فوراً بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستوں کی پروسیسنگ روکنے کا حکم جاری کیا۔ امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہے کہ افغان درخواست گزاروں کے لیے سیکیورٹی اور اسکریننگ کے موجودہ پروٹوکول کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

 

حکام کے مطابق امیگریشن پروسیسنگ اس وقت بحال ہوگی جب حفاظتی اقدامات کے معیار کی مکمل تصدیق ہو جائے گی اور جانچ کا نیا نظام لاگو ہو جائے گا۔

 

امریکا کے افغانستان سے انخلا کے بعد ہزاروں افغان شہری امریکا میں پناہ اور مستقل رہائش کے خواہشمند ہیں، تاہم امیگریشن پروسیسنگ کی اچانک معطلی سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین