ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی ایمن لاریب بلوچ نے 13ویں آل پاکستان ایچ ای سی انٹر یونیورسٹی تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
ملک بھر کی مختلف جامعات کے کھلاڑیوں کے مابین منعقد اس قومی سطح کے مقابلے میں ایمن لاریب بلوچ نے غیر معمولی مہارت اور بہترین تکنیکی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور نمایاں برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
ایونٹ میں شاندار پرفارمنس کے بعد ایمن لاریب کو ٹیم ایچ ای سی میں باقاعدہ طور پر منتخب کر لیا گیا، جو ان کی قابلیت، محنت اور مستقل مزاجی کا اعتراف ہے۔ ایمن کی کامیابی پر اہل خانہ، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ مستقبل میں بھی بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں گی۔