ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: سکیورٹی جرگہ میں عمائدین کے تحفظات، فورسز کی ہدایات اور امن کمیٹیوں کی تجویز Home / جرائم,خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

بنوں: سکیورٹی جرگہ میں عمائدین کے تحفظات، فورسز کی ہدایات اور امن کمیٹیوں کی تجویز

سپر ایڈمن - 25/11/2025 19
بنوں: سکیورٹی جرگہ میں عمائدین کے تحفظات، فورسز کی ہدایات اور امن کمیٹیوں کی تجویز

بنوں میں بڑھتے سکیورٹی خدشات اور فورسز پر حملوں کے پیشِ نظر آر پی او سجاد خان نے اقوامِ ممند خیل اور ممش خیل کے عمائدین کے ساتھ اہم جرگہ کیا۔

 عمائدین نے باغات کی کٹائی اور دو منزلہ مکانات کی مسماری کے احکامات پر تشویش ظاہر کی۔

 

ڈی آئی جی سجاد خان نے کہا کہ دونوں علاقوں سے وقفے وقفے سے فورسز پر حملے ہو رہے ہیں، جس سے صورتحال غیر یقینی ہو رہی ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ علاقہ مکین واضح فیصلہ کریں کہ یہاں سے کوئی حملہ نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ ایک فرد کی غلطی پورے علاقے کو متاثر کرتی ہے۔ انہوں نے امن کمیٹیوں کی تشکیل اور گرینڈ جرگہ بلانے کی تجویز دی۔

 

عمائدین نے امن کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام سب سے زیادہ امن کی خواہش رکھتی ہے اور وہ مسلسل جرگے کر کے لوگوں کو امن کی طرف لائیں گے۔

چئیرمین معصوم وزیر ایڈووکیٹ نے باغات اور کچے گھروں کے تعمیرت ہٹانے  پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذریعہ معاش ہیں اور دباؤ کی صورت میں عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

 

جرگے میں پوائندہ خیل ڈومیل آپریشن میں چار شہریوں کی ہلاکت پر بھی احتجاج کیا گیا اور شہداء کے لیے پیکج کا مطالبہ پیش کیا گیا۔

تازہ ترین