کاروباری ہفتے کے دوران مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج فی تولہ سونا 7 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کا ہو گیا، جب کہ گزشتہ روز قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا تھا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 6 ہزار 601 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کے نئے نرخ 3 لاکھ 74 ہزار 281 روپے مقرر ہو گئے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 77 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 142 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا اور فی تولہ چاندی 152 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 422 روپے کی سطح پر آ گئی۔
صرافہ کاروباریوں کے مطابق عالمی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مقامی مارکیٹ پر بھی براہ راست اثر انداز ہو رہا ہے۔