ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
کرک: سکول وین کو حادثہ،طلبہ اور ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی Home / خیبر پختونخوا,عوام کی آواز /

کرک: سکول وین کو حادثہ،طلبہ اور ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی

سپر ایڈمن - 25/11/2025 218
کرک: سکول وین کو حادثہ،طلبہ اور  ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی

کرک، تختی نصرتی روڈ پر سکول وین کو پیش آنے والے حادثے میں ڈرائیور سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بی ایچ یو چوکارہ کے سامنے اس وقت پیش آیا جب سکول وین کا اچانک ایکسل ٹوٹ گیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہوئی۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں وین ڈرائیور اور 6 طلبہ شامل ہیں، جن کا تعلق خدہ بانڈہ اور تختی نصرتی سے ہے۔ ریسکیو 1122 ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں انہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا۔

تازہ ترین