ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
فیڈرل کانسٹیبلری پشاور ہیڈکوارٹر پر حملہ، مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

فیڈرل کانسٹیبلری پشاور ہیڈکوارٹر پر حملہ، مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

سپر ایڈمن - 25/11/2025 281
 فیڈرل کانسٹیبلری پشاور ہیڈکوارٹر پر حملہ، مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج

 فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹر (ایف سی)  پشاور پر ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ دہشت گردی کی دفعات کے تحت نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف ایس ایچ او عبداللہ جلال کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

 

ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز تین موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر دھاوا بولا۔ ایک دہشت گرد نے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوئے۔ جائے وقوعہ سے 27 سے زائد ہول نکالے گئے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں ایف سی کے تین جوان شہید اور 11 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ترجمان محمد عاصم کے مطابق سات زخمی اب بھی ایل آر ایچ میں زیر علاج ہیں۔

 

ترجمان نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں میں تین ایف سی اہلکار اور ایک ایئر فورس اہلکار شامل ہیں، جنہیں مختلف وارڈز میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے چار افراد کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین