پشاور میں لیڈی ریڈنگ اسپتال کے دورے کے دوران وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایف سی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فورسز کو بڑی تباہی سے بچا لیا، جس پر وہ انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ریڈ زون میں ایسا واقعہ پیش آنا انتہائی افسوسناک ہے، تاہم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ لی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے نئے اقدامات متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
سہیل آفریدی کے مطابق حکومت پولیس کو جدید سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ دہشتگردی کے مقابلے میں مزید مضبوط اور مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔