ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
(اپڈیٹ)پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

(اپڈیٹ)پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

سپر ایڈمن - 24/11/2025 349
(اپڈیٹ)پشاور: ایف سی ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملہ، 3 اہلکار شہید، 2 حملہ آور ہلاک

پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز کے مین گیٹ پر خودکش دھماکے میں تین ایف سی اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ پولیس اور ایف سی کے کمانڈوز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

 

 سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کے مطابق حملہ صبح 8 بج کر 10 منٹ پر ہوا، جس کے بعد علاقے کو فوری طور پر سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔

 

تاہم حملے میں 9 افراد زخمی ہو گئے، جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال ایم ٹی آئی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان ایل آر ایچ محمد عاصم کے مطابق زخمیوں میں تین ایف سی اہلکار اور عام شہری شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

 

ترجمان نے بتایا کہ تمام زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور ڈاکٹرز مؤثر علاج فراہم کر رہے ہیں۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔

 

سی سی پی او پشاور کے مطابق حملے کے بعد سنہری روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور اضافی سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے اور علاقے کو کلیئر کرنے میں مصروف ہیں۔

 

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرہ مقام سے دور رہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

تازہ ترین