ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
بنوں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر Home / جرائم,خیبر پختونخوا /

بنوں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

سپر ایڈمن - 25/11/2025 168
بنوں: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 آئی ایس پی آر کے مطابق 24 نومبر کو بنوں ضلع میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، جہاں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔

 

آئی ایس پی آر  کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 22 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں سرگرم مزید دہشتگرد کو تلاش کرکے ختم کیا جا سکے۔

 

ترجمان کے مطابق "عزم استحکام" کے تحت ملک بھر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی۔ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کو بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خطرے سے مکمل طور پر پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین