ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
پاک افغان سرحد بندش کے باعث افغانستان شدید معاشی دباؤ کا شکار Home / خیبر پختونخوا,سیاست,قبائلی اضلاع /

پاک افغان سرحد بندش کے باعث افغانستان شدید معاشی دباؤ کا شکار

سپر ایڈمن - 23/11/2025 99
پاک افغان سرحد  بندش کے باعث افغانستان شدید معاشی دباؤ کا شکار

پاک افغان سرحد کی بندش کے کے نتیجے میں افغانستان کی معیشت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، جبکہ افغان طالبان حکومت کے غیرلچکدار رویّے نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔

افغان نشریاتی ادارے آمو ٹی وی کے مطابق سرحد بند ہونے کے بعد افغانستان میں اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

 شہریوں نے مہنگائی کی اس نئی لہر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنیادی خوراک غریب عوام کی پہنچ سے تیزی سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور روزمرہ زندگی ناقابلِ برداشت ہوتی جا رہی ہے۔

افغان چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ سرحدی بندش کی وجہ سے افغانستان کو ہر ماہ تقریباً 200 ملین ڈالر کے بھاری معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

 چیمبر کے مطابق افغانستان کا بڑا حصہ تجارتی طور پر پاکستان پر انحصار کرتا ہے، اسی لیے سرحد کی مسلسل بندش سے سب سے زیادہ اثر افغان معیشت برداشت کر رہی ہے۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ خوراک اور ایندھن کی بڑھتی قیمتیں سردیوں میں عوام کی مشکلات میں کئی گُنا اضافہ کر دیں گی، اور اگر سرحد جلد نہ کھولی گئی تو افغانستان میں اقتصادی ہی نہیں بلکہ انسانی بحران بھی شدت اختیار کر سکتا ہے۔

 

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی سخت گیر پالیسیوں اور مسلسل ہٹ دھرمی نے افغانستان کو گہرے معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے، جس کا اصل بوجھ بے سہارا عوام کو ہی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

تازہ ترین