محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم مزید شدید سرد ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سردی برقرار رہے گی۔ کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ پشاور میں آج درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے۔
جبکہ بدھ کے روز بھی صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی رہے گی۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ چھانے کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر ہلکی دھند بھی پڑ سکتی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقے خشک موسم کے زیر اثر رہے اور پہاڑی علاقوں میں سردی برقرار رہی، تاہم پنجاب کے بعض میدانی اضلاع میں ہلکی دھند ریکارڈ کی گئی۔
