ٹی این این اردو - TNN URDU Logo
لوئر دیر: پولیس آپریشن میں اغواء شدہ بچی دعا رحمن بازیاب Home / جرائم,عوام کی آواز /

لوئر دیر: پولیس آپریشن میں اغواء شدہ بچی دعا رحمن بازیاب

سپر ایڈمن - 17/11/2025 444
لوئر دیر: پولیس آپریشن میں اغواء شدہ بچی دعا رحمن بازیاب

لوئر دیر پولیس  کے سرچ آپریشن کے بعد اغواء ہونے والی کمسن بچی دعا رحمن کو صحیح سلامت بازیاب کر کے والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی او لوئر دیر تیمور خان پی ایس پی نے اس کارروائی کی براہ راست نگرانی کی اور سرچ آپریشن کی قیادت خود انجام دی۔

 

پولیس کے مطابق اغواء میں ملوث ملزم تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، تاہم اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر پولیس ٹیمیں سرگرم ہیں۔ ڈی پی او تیمور خان نے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد قانون کے مطابق گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز تھانہ تیمرگرہ کے مطابق دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے گلو شاہ تیمرگرہ کی دو کمسن بچیاں گھر سے باہر نکلی تھیں۔ اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے بازار کے قریب سے بچی دعا رحمن کو اغواء کر لیا، جبکہ دوسری بچی نے گھر پہنچ کر اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین